Friday, 16 March 2018

ایئرپورٹ کے رن وے پر سونے چاندی کی بارش


رن وےتصویر کے کاپی رائٹYAKUTIAMEDIA.RU

روس کے مشرقی شہر کے ایئر پورٹ کے رن وے پر قیمتی دھاتوں کی بارش نے سب کو حیران کر دیا۔
قیمتی دھاتوں کی اینٹیں جا بجا رن وے پر بکھری ہوئی تھیں لیکن یہ رن وے تک پہنچی کیسے؟
ہوا کچھ یوں کہ روس کے شہر یاکوتس کے ہوائی اڈے پر ایک مال بردار ہوائی جہاز میں بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کی اینٹیں لادی گئی تھیں۔
جہاز نے جیسے ہی اڑان بھری تو اُس کے سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا۔
اس دوران سونے اور چاندی کی دو سو قیمتی اینٹیں رن وے پر بکھر گئیں۔ ایک اینٹ کا وزن تقریباً 20 کلوگرام تھا۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی کان کے مالک نے خبرساں ادارے انٹرفیکس کو بتایا کہ جہاز سے گرنے والی تمام بارز کو جمع کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Police examine broken hatch on cargo planeتصویر کے کاپی رائٹYAKUTIAMEDIA.RU

پولیس اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہےhttp://www.bbc.com/urdu/world-43424807
loading...

No comments:

Post a Comment

بس کی رفتار اچانک بہت تیز ہو گئی‘: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟

  میں بس کے تقریبا درمیان میں بیٹھا ہوا تھا۔ سفر آرام سے گزر رہا تھا۔ میں سو چکا تھا کہ اچانک بس میں ہلچل پیدا ہونے سے آنکھ کھلی تو ہر کوئی ...