Wednesday, 14 March 2018

رائیونڈ چیک پوسٹ پر دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک

لاہور دھماکہتصویر کے کاپی رائٹEPA
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں کم سے کم پانچ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بدھ کی شب ہونے والا یہ دھماکہ خودکش تھا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر سید نے بی بی سی کو بتایا کہ اس خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رائیونڈ میں یہ دھماکہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب رائیونڈ میں مذہبی اجتماع جاری ہے اور یہ مذہبی اجتماع 18 مارچ تک جاری رہے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ مذہبی اجتماع کے باہر موجود سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس حملے میں پولیس اہلکاروں کو ہدف بنایا گیا۔
لاہور دھماکہتصویر کے کاپی رائٹAFP
حکومت پنجاب نے ٹویٹ کی ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارئیٹر ہسپتال رائیونڈ میں کم از کم چھ لاشیں اور 14 زخمی لائے گئے ہیں۔
لاہور کے ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے میں اے ایس پی رائیونڈ زبیر نذیر بھی معمولی زخمی ہوئے جنھیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی تھی۔
حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ مذہبی اجتماع کے باہر موجود تھی۔
رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ مذہبی اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے ملک بھر سے سینکڑوں افراد آتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی نے رائیونڈ دھماکے میں مذمت کی ہے اور آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہےhttp://www.bbc.com/urdu/pakistan-43402956

No comments:

Post a Comment

بس کی رفتار اچانک بہت تیز ہو گئی‘: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟

  میں بس کے تقریبا درمیان میں بیٹھا ہوا تھا۔ سفر آرام سے گزر رہا تھا۔ میں سو چکا تھا کہ اچانک بس میں ہلچل پیدا ہونے سے آنکھ کھلی تو ہر کوئی ...